اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عمران خان نے انتخابات مارچ اور اپریل 2024 کی پیشنگوئی کی ہے؟ ،ڈیل تو آپ جنرل باجوہ سے تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیل تو آپ ایف آئی کے ڈی جی سے کرنا چاہتے تھے ،ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاو¿س میں اغوا کر کے کی ،ڈیل تو آپ نے نیب کے چیئرمین سے کی ،آپ عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں، وہ زخم کافی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہیں ،کشمیر ، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی،ایک کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ، الیکشن پیشنگوئی سے نہیں ہوتے آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔