پسرور (چوہدری منور حسین باجوہ سے) عمران خاں نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہونے کی بجائے الٹا پستی کی جانب چلا گیا پی ڈی ایم کی مشترکہ موجودہ حکومت اپنے ان 8ماہ میں پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کا گند صاف کرنے میں مصروف ہے ان خیالات کا اظہار سنئیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی عبدالرزاق باجوہ نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی ملاقات کے بعد بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ۔ پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اناڑی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کی بجائے الٹا معثیت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا جس کی وجہ سے غربیوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گے اور غریب فاکوں پر مجبور ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خاں کے دور اقتدار میں حکومتی کارندوں نے خوب عیاشیاں کی جبکہ غریب غریب تر ہوتا گیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بارے عبدالرزاق باجوہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے وطن عزیز کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ سابق وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور پاکستان کو 1973ء کا آئین دیا ۔پلیپز پارٹی ہی کی بدولت پاکستان میں آج پی ڈی ایم کی حکومت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری وہ سیاستدان ہے جو۔اکیلے ہی پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت کو لیڈ کر رہے ہیں وہ گزشتہ روز اپنے خیالات کا وہ گزشتہ روز اپنے رہائش گاہ پر۔ اپنی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کا اظہار کرنے والوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا عمران خاں اپنے چار سالہ دور اقتدار میں نہ تو نوکریاں دے سکا اور نہ ہی گھر بلکہ اس نے الٹا نوکریوں پر لگے ہوئے نوجوانوں کی نوکریاں ختم کر کے ان کو گھر بھٹنے پرمجبور کردیا ۔اور ان کے غنڈوں نے کئی بیووں کے مکانوں پر قبضہ کرکے ان کو بے گھر کردیا ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مقبولیت کا دعوہ کرنے والا عمران خاں اپنے وعدے کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کو تو تحلیل نہ کر سکا اور یو ٹرن خاں نے ایک مرتبہ پھر ہو ٹرن لے لیا ہے