اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی حکومت نے بالاکوٹ میں رن آف ریور پن بجلی گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا اس ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بینک 30 کروڑ ڈالر فراہم کریگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منصوبے کا تعمیراتی کام شروع ہونے سے 12 سو لوگوں کو روزگار ملے گا، 500 لوگ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام سے مستفید ہوں گے، خواتین بھی ان پروگرامز سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔ منصوبے کی دستاویز کے مطابق پن بجلی منصوبہ سے نیشنل گرڈ میں 300 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی، منصوبے سے حیاتیاتی ایندھن پر انحصار کم اور محفوظ توانائی کو فروغ ملے گا۔