کراچی ( نمائندہ خصوصی ) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ان کے مزاد پر حاضری دی اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین اور مختلف محکموں کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم ملک حاصل کیا اور ان کے شمار دنیا کے عظیم رہنماﺅں میں ہوتا ہے، زندہ قومیں اپنے رہنماﺅں اور محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ، فکر اور فرموادات کو آنے والی نسل تک منتقل کیا جائے تاکہ ایک مضبوط اور مستحکم معاشرہ تشکیل پائے، قائد اعظم کا یوم پیدائش ہمارے لئے تجدید عہد وفا کا دن ہے کیونکہ انہوں نے مسلمانوں کو متحد کیا اور آزاد وطن کے خواب کو تعبیر دی، ہمیں قائدا عظم کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنی چاہئے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی، امن اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا اور اپنے شہر، صوبے اور ملک کے لئے ہر تعصب ، فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگاجو کام بھی انجام دیئے جائیںوہ قانون کے مطابق ہوں اور ہم سب کو قانون کی پاسداری کرنی چاہئے تاکہ تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں، انہوں نے کہا کہ جس طرح قائد اعظم نے تحریک پاکستان اور مسلمانوں کو متحد و منظم کرنے کے لئے طویل جدوجہد کی اور آخر کار وہ منزل حاصل کی جو ہم سب کی امیدوں کا مرکز ہے، ہمیں بھی اپنی اپنی جگہ پر اس وطن عزیز کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔