اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی )برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی ص ورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 146 ویں سالگرہ عقیدت واحترام سے منائی گئی۔تفصیلات کے مطابق 25 دسمبر 1876 کو کراچی کے وزیر مینشن میں محمد علی جناح نے آنکھ کھولی ۔قائد اعظم محمد علی جناح نے ابتدائی تعلیم سندھ مدرسہ الاسلام سے حاصل کی جبکہ میٹرک کا امتحان جامعہ بمبئی سے پاس کیا بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کیلئے لندن روانہ ہوئے۔1895 میں انہوں نے لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی اور بمبئی واپس آکر باقاعدہ طور پر وکالت کا آغاز کیا۔1896 میں محمد علی جناح نے سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی تاہم کچھ عرصے بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندوو¿ں کی نمائندہ جماعت ہے۔1913 میں انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور علیحدہ وطن کی باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا، آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہونے کے بعد قائد اعظم نے اپنے شب و روز مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری کیلئے وقف کر دئیے۔بالآخر ان کی جدوجہد رنگ لائی اور 14 اگست 1947 کو برصغیر کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب پورا ہوا جس کا نام پاکستان رکھا گیا۔