اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی ٹیکس معلومات لیک کرنے کے کیس میں گرفتار 3ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈمکمل ہونے پر عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں تینوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ہفتہ کو عدالتی اوقات میں پیش کرنا تھا تاہم صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 3 بجے تک عدالتی اوقات کار میں ملزمان کو پیش نہ کیا گیا۔عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ عبدالماجد قاضی عدالت سے روانہ ہوئے