کراچی(نمائندہ خصوصی)
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کرسمس ڈے کے موقع پر کراچی سمیت دنیا میں آباد مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے ، اپنے جاری خاص پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی مسیحی قوم کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بڑا کردار ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حروں کے روحانی پیشوا فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے ھمیشہ اقلیتوں کو مکمل مذھبی آزادی اور ان کے حقوق کی بات کی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات اور ملک کی سربلندی کے لیے کردار ناقابل فراموش ہے