لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ واقعہ زمان پارک سے جاسوسی آلات کا کھوج لگانے میں ناکام رہی۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو خدشہ تھا کہ ان کے گھر کی جاسوسی کی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لئے جاسوسی آلات ان کے گھر میں نصب کئے جا سکتے ہیں۔ جاسوسی آلات کا کھوج لگانے کیلئے پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کے ماہرن پر مشتمل ایک ٹیم نے گزشتہ روز عمران خان کی رہائش گاہ کا سرچ آپریشن کیا۔ ٹیم کے پاس جاسوسی آلات کا کھوج لگانے کیلئے جدید آلات ہمراہ تھے۔ تاہم سرچ آپریشن کے بعد عمران خان کے خدشات محض خدشات ثابت ہوئے۔