لاہور( نمائندہ خصوصی) آئندہ مالی سال کے دوران صوبوں کو قابل تقسیم محاصل سے 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے ۔ بجٹ دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیوہدف 7255ارب رکھے جانے کا امکان ہے ، نان ٹیکس کی مد میں 1626ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق سے صوبوں کو4215ارب روپے منتقل ہوں گے ۔آئندہ مالی سال1232ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے
جبکہ قرض اورسود کی ادائیگیوں پر3523ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، حکومتی امور چلانے کے لیے550ارب روپے کا تخمینہ ہے۔اس کے علاوہ پنشن کی مد میں530ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے، سبسڈیز کی مد میں578ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم800ارب روپے ہوگا، بجٹ کا خسارہ4282ارب روپے تک محدود رکھنے کا تخمینہ ہے۔بجٹ کا خسارہ معیشت کا5.5فیصد تک محدود رکھنے کا تخمینہ جبکہ آئندہ مالی سال معیشت کا حجم78197ارب روپے ہوگا۔