راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے بنوں آپریشن میں زخمی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، وزیراعظم نے جوانوں کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہداءاور ان کے اہل خانہ نے عوام کے تحفظ اور سلامتی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشتگردوں، ان کے حامیوں اور ہمدردوں کے درمیان ناپاک گٹھ جوڑ توڑیں گے۔