لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دو صوبائی حکومتیں اپنے مفاد کیلئے نہیں گرا رہے، ملک دلدل میں پھنس چکا ہے، صاف اور شفاف الیکشن ہی بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ایک آدمی نے حکومت کو گرا کر ملک کے ساتھ دشمنی کی، قوم مجھے پچاس سال سے جانتی ہے، میرے ساتھ ملک دشمن، غداروں والا سلوک کیا گیا، ہمیں ہٹا کرچوروں کےٹولے کومسلط کیا گیا، قوم قبول نہیں کررہی۔ لاہور میں گورنر ہاوس کے باہر احتجاج کرنے والے پی ٹی ا?ئی کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 8 ماہ بعد تاجر، ایکسپوٹرز، کسان، مزدور سمیت سب کا برا حال ہے، آج پاکستان اندھیرےکی طرف جارہا ہے، ہمیں خوف ہے اگر ملک میں جلدی الیکشن نہ کرائے گئے تو پھر حالات سب کے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج ملٹری اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سمیت ہرطبقے سے کہہ رہا ہوں میری نہیں پاکستان کی جنگ ہے، یہ ان کا مسئلہ نہیں جوملک میں این آراولیکر لوٹ مارکرتے ہیں، ان پاکستانیوں سےمخاطب ہوں جنہوں نےمنی لانڈرنگ نہیں کی، ان پاکستانیوں سےمخاطب ہوں جن کا جینا مرنا پاکستان ہو، آٹھ ماہ پہلے ایک آدمی نےحکومت گراکرملک کےساتھ ظلم کیا،عمران خان ہمارے دورمیں چھ فیصد پرمعیشت گروتھ کررہی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ ان پاکستانیوں سےمخاطب ہوں جنہوں نےمنی لانڈرنگ نہیں کی، ان پاکستانیوں سے مخاطب ہوں جن کا جینا مرنا پاکستان ہو، آٹھ ماہ پہلے ایک آدمی نےحکومت گراکرملک کےساتھ ظلم کیا، ہمارے دورمیں چھ فیصد پرمعیشت گروتھ کررہی تھی، ہم کیوں اپنی دوحکومتیں گرانا چاہتے ہیں؟ ہمارا ملک ایک دلدل میں پھنستا جارہاہے، ملک اندھیرے کی طرف جارہا ہے، سترسالہ زندگی میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھےتھے،ملک اندھیرے کی طرف جارہا ہے، سترسالہ زندگی میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم سواتی کو بچوں کے سامنے برہنہ کیا گیا، ہم کتنا اورگریں گے؟ ایک آدمی نے چوروں کو مسلط کرنے کا فیصلہ کیا، سب کچھ کرنے کا مقصد کسی طرح چوروں کو ہضم کر لیا جائے، کابینہ 60 فیصد ضمانت پر ہے، ایک طرف انہوں نے پنجاب کے70 ارب دینے ہیں دوسری طرف کابینہ میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں، ہمارے دور میں قبائلی علاقوں کو زیادہ پیسے دیئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستانیوں کا ایک ہی مسئلہ رول آف لا ہے، جب تک ہم رول آف لا کی جنگ نہیں لڑتے قوم کا کوئی مستقبل نہیں، ملک میں انصاف قائم کرنا ہوگا، انصاف کا مطلب قانون سے کوئی بھی اوپرنہیں، ہمارے نبی نے فرمایا تھا اگر طاقتور کو نہ پکڑا گیا تو قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، اعظم سواتی نے صرف ٹویٹ کیا اس پرظلم کیا گیا۔