کراچی ( کاشف گرامی سے)
ٹیلی وژن اور فلم کی اسکرین پر 2 دہائیوں تک صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے اداکار اظہار قاضی 1955 میں کھارادر کے علاقے میں پیدا ہوئے۔ اظہار قاضی نے فنی کیریئر کا آغاز 1982 میں فاطمہ ثریا بجیا کی ٹی وی سیریل انا سے کیا، ڈرامہ سیریل انا میں اظہار قاضی اور مہرین الہی کی جوڑی کو اداکار شکیل اور غزالہ کیفی کے بعد سب سے مقبول جوڑی قرار دیا گیا۔ اظہار قاضی نے ٹی وی سیریل دائرہ، گردش، زخم، گناہ گار اور پانی پے نام میں بھی کردار نگاری کی، ٹیلی وژن پر اپنی بے پناہ مصروفیت کی وجہ سے انھوں نے اسٹیل ملز میں اپنی ملازمت کو خیرباد کہہ دیا، اظہار قاضی نے 1986 میں نذر شباب کی فلم روبی سے فلمی کیریئر کی شروعات کی اور تقریبا 90 فلموں میں کام کیا، پرستاروں نے انھیں پاکستانی امیتابھ کا خطاب دے دیا۔انہو ں نے اپنے دور کی تمام سپرسٹارزکیساتھ بطورہیرواداکاری کے جوہردکھائے جن میں، شبنم، انجمن، سبیتا، نیلی،گوری، نادرہ، صائمہ، ریما، مدیحہ شاہ اورنرگس کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔انہوں نے 20 سال کے عرصہ میں صرف 85 فلموں میں کام کیا۔ اظہار قاضی کے بارے میں یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ تیار سیریلی آواز کے مالک تھے۔ انھوں نے اپنی آواز میں ایک آڈیو البم بھی تیار کیا۔
اظہار قاضی کو نگار فلم اور نیشنل ایوارڈز سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا، 24 دسمبر 2007 کو گھر میں ایک تقریب کے دوران انھیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا