کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ کراچی پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کرکے آج علی الصبح دبئی پہنچی، اور ای کے 600 سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے۔
مہمان ٹیم کی آمد پر ایئرپورٹ کےاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹم ساؤتھی کی قیادت میں مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اور ون ڈے سیریز میں کین ولیمسن نیوزی لینڈکی قیادت کریں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں ہوگا۔پاکستان اور کیوی ٹیم کے درمیان 10،12،14 جنوری کو ون ڈے میچز کھیلےجائیں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال دورہ منسوخ کرکے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔