کراچی(اسٹاف رپورٹر) نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم ۔۔۔کی مصداق ایم کیو ایم کی ساکھ کو بہت بڑا دھچکا،پیپلز پارٹی سے مفاہمتی معاہدے کی رو سے حید ر آباد اور کراچی کے دو اضلاع میں تعینات ہونے والے ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹرز اپنے عہدوں پر ایک روز بھی براجمان نہ رہ سکےـ صبح شروع ہوتے ہی اپنے عہدوں کو چارج لینے والے ایڈمنسٹریٹرز کو سورج غروب ہونے سے قبل ہی اپنے گھروں کو روزنہ کر دیا گیاـ سندھ لوکل گورنمنٹ نے الیکشن کمیشن کے اعتراض پر ایم کیو ایم پاکستان کے نامزدکردہ ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے احکامات منسوخ کر دیئے ـ صوبائی الیکشن کمیشن نے سندھ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو ایک مراسلہ میں محکمہ کی جانب سے افسران کی تقرریوں اور تبادلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ایم کیوایم کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے روک دیاتھا الیکشن کمیشن کے سیکریٹری بلدیات کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ ضلع شرقی،کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں غیر قانونی ہیں ـ نئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی ای سی پی نوٹیفکیشن کے پیرا iii کی خلاف ورزی ہے،صوبائی الیکشن کمیشن کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے سرکاری اداروں میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کی تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے 25 نومبر کو کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے فیز 2 کا اعلان کیا تھا،الیکشن کمیشن کے نوٹیفکشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 15 جنوری کو ہونا ہے، ای سی پی شیڈول کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں صوبائی الیکشن کمیشن کے گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کی تقرریوں اور تبادلوں کے محکمہ بلدیات سے جاری ہونے والے احکامات کی روشنی میں محکمہ بلدیات نے بلدیہ ضلع کورنگی میں ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد کردہ محمد شریف خان، بلدیہ شرقی میں سید شکیل احمد اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں محمد فاروقی کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا نوٹفکیشن واپس لے لیا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تعیناتیاں الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکشن کی خلاف ورزی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلپزپارٹی نے ایم کیو ایم کیو پاکستان کو خوش کرنے کے لئے مذکورہ بلدیاتی اداروں میں ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد ایڈمنسٹریٹر تعینات کیئےجو ایک روز بھی اپنے عہدوں پر براجمان نہ رہ سکےـ