کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی شاہ کی ہدایت،انسداد تجاوزات نےکورنگی فلاحی مرکز کے سامنے سڑک پر قائم زیرتعمیر دوکانوں کوادھورا مسمار کر دیاتفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی محکمہ انسداد وتجاوزات نے کورنگی نمبر ڈھائی میں واقع کوسٹ گارڈچورنگی سے متصل سڑک پر زیر تعمیر دوکانوں کو مسمار کر دیا۔ کے ڈی اے حکام کے مطابق دوکانوں کے سامنے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں کھڑی ہونے سے انہدامی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔عمارت کے پچھلے کالم کاٹ دیئے گئے، آج جمعرات کے روز دوکانوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیاجائیگا۔ادھربااعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ مسماری آپریشن پانچ لاکھ روپے مبینہ رشوت وصول کر کے ادھورا چھوڑا گیا۔ انہدامی کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمد شہزاد اور ریاض الدین کی زیر نگرانی کی گئی۔یاد رہے کہ ” قومی اخبارمیڈیا گروپ” نے عوامی شکایت پر خبر کی اشاعت کی تھی۔ کے ڈی اے ذرائع کے مطابق علاقہ پولیس انٹری کرانے کیلئے اپنی جیب سے پیسے دینے پڑتے ہیں۔تین تھانوں کی حدود میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے تین تھانوں کو چھ ہزار روپے اپنی جیب سے دینے پڑے، انٹری کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا۔یاد رہے کہ مذکورہ سڑک پر تعمیر ہونے والی دوکانوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(2)نواز کلہوڑ کی سرپرستی کے حوالے اور خبر کی اشاعت پر نمائندہ قومی اخبار کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنواز کلہوڑنام نہاد صحافیوں کا گروہ بنا کر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات مافیا کے سرپرست بنے ہو ئے اوررات گئے اور چھٹی والے روز تجاوزات مافیا سے جوڑ توڑ کرتے ہیں۔کورنگی میں جابجا تجاوزات قائم ہونے سے گھنٹوں ٹریفک جام کی اذیت بھگتنے پر مجبور ہیں۔