کراچی(نمائندہ خصوصی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے تندور کے ذریعے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر شارع فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں کارروائی کی جس دوران تندور کے ذریعے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائی میں جدہ بھیجے جانیوالے تندوروں سے جذب شدہ آئس برآمد کی گئی ہے، 6 تندوروں سے مجموعی طور پر 56 کلو جذب شدہ آئس برآمد ہوئی ہے جب کہ کورئیرکے ذریعے سامان بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم نے بس کے ذریعے مزید 5 تندور کراچی پہنچنے کی بھی تصدیق کی جس کے بعد 2 تندور سہراب گوٹھ اور 3 تندور لیاری سے برآمد کیے گئے ہیں جب کہ 11 تندوروں سے مجموعی طور پر88 کلو 500 گرام آئس برآمدکی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم پہلے بھی راولپنڈی میں منشیات پارسل کیس میں مطلوب ہے۔