اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں،جس کے باعث مہمان وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردیں،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر دو روزہ دور ے پر پاکستان پہنچی تھیں
،اس دوران انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ میزبان وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں رہنماﺅں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی ،جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نے پاکستان کے دورے کے بعدترکی اور یونان بھی جانا تھا تاہم کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نے اپنا دورہ پاکستان مختصر کردیا اورترکی ،یونان کا دورہ بھی ملتویٰ کردیاگیا۔