کراچی(نمائندہ خصوصی) ماضی کی مشہور گلوکارہ، فلموں اور ڈراموں کے لیے یادگار گیت گانے والی بلقیس خانم انتقال کر گئیں۔
معروف کلاسیکل گلوکارہ بلقیس خانم کافی عرصے سے علیل تھیں اور آج وہ کراچی میں انتقال کرگئیں۔
بلقیس خانم کی نمازجنازہ کل ادا کی جائے گی۔
بلقیس خان کے سوگواروں میں دو صاحبزادے ہیں جبکہ ان کے بھائی محسن رضا بھی معروف گلوکار ہیں۔
بلقیس خانق ستارہ نواز مرحوم استاد رئیس خان کی اہلیہ تھیں جن کا 2017 میں انتقال ہوگیا تھا۔بلقیس خانم ’میلے سجنا دی(1972) اور’نئی زندگی: نیاجیون‘ (1968) میں اپنے کام کے لیے مشہور تھیں۔
مرحومہ کے مقبول گانوں میں ’انوکھا لاڈلا ’ ’مت سمجھو ہم نے بھلا دیا‘ اور ’کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں‘ شامل ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کا بلقیس خانم کی وفات پراظہار افسوس
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ بلقیس خانم کے معروف کلام آج بھی شائقین کے پسندیدہ ہیں، ان کے انتقال سے موسیقی کے ایک سنہری دور کا اختتام ہوا ہے۔