کراچی( کامرس رپورٹر )
ڈیری & کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان
SBP BSC کراچی چھ بینکوں یعنی NBP، ABL، ZTBL، BAHL، DIB، اور MCB کے تعاون سے سپر ہائی وے کراچی کے ساتھ ڈیری اور کیٹل فارمرز کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ غیر بینک اسٹیک ہولڈرز میں TPL انشورنس، سلام تکافل لمیٹڈ، محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (DCFA) اور سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ شامل تھے۔
رضوان خلیل شمسی، سینئر ڈی سی ایم، ڈی ایف ڈی کراچی آفس نے اجلاس کی صدارت کی۔ انہیں زرعی شعبے کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شراکت دار بینکوں کے سینئر نمائندوں نے کسانوں کے لیے دستیاب قرضوں کی اسکیموں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہیں بینکوں سے فنانس حاصل کرنے کے اقدامات اور ضروریات کے بارے میں رہنمائی کی گئی۔ ٹی پی ایل انشورنس، ایس ٹی ایل، محکمہ لائیو اسٹاک کے نمائندوں اور ڈی سی ایف اے کے صدر شاکر عمر گجر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں 90 سے زائد ڈیری اور کیٹل فارمرز نے شرکت کی اور ان کے سوالات کا بھرپور جواب دیا گیا۔ بینکوں نے سہولت کے لیے سٹال بھی لگائے تھے۔ مجموعی طور پر شرکاء نے اس اقدام میں بہت دلچسپی لی۔