وزیراعظم عمران خان کی چوہدری شجاعت اور پرویز الہی سے ملاقات لاہور(نمائندہ خصوصی)
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی
دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے: عمران خان
چودھری شجاعت حسین نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی گفتگو
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزراء عبدالرزاق داؤد، فواد چودھری، مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر اور عامر ڈوگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں
ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی کے علاوہ شافع حسین، راسخ الٰہی اور منتہا اشرف، محمد خان بھٹی بھی موجود تھے