لاڑکانہ(۔ رپورٹ محمد عاشق سے) کمشنر لاڑکانہ گھنور علی لغاری کی زیر صدارت لاڑکانہ ڈویژن کے تمام محکموں کے سربراہان کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس گڑھی خدابخش بھٹو میں منعقد ہوا جس میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 27 دسمبر 2022 کو 15 ویں برسی منانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر کمشنر نے پولیس حکام کو فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک نظام کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے سپیشل برانچ کو واک تھرو گیٹس لگانے اور سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے جبکہ گڑھی خدابخش بھٹو میں مزار کے احاطے میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے جہاں سے برسی کی تقریب کی نگرانی کی جائے گی، اس موقع پر کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ملک کے کونے کونے سے برسی میں شرکت کرنے والے لوگوں کے لیے ضلع کو صاف اور لائیٹنگ کا انتظام کیا جائے، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کمشنر کو شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے کہا کہ فل پروف سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بنایا گیا ہے جس میں 30 ایس پیز، 7 ہزار جوان، آر آر ایف، لیڈیز پولیس، اسپیشل برانچ اور ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیں گے، انہوں نے کہا کہ اس برسی کے موقع پر پہلے سے زیادہ انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی کو تکلیف نہ ہو، کمشنر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ روڈز کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ لاڑکانہ ڈویژن میں مختلف سڑکوں پر ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر مکمل کریں اور جہاں مرمت کی ضرورت ہو ان سڑکوں کی مرمت کریں اور دی گئی ڈیوٹیز خوش اصلوبی سے نبھائیں تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو، اس سلسلے میں آپ 24 دسمبر تک مکمل تیاری کرکے رپورٹ دیں، کمشنر نے محکمہ پولیس کے عملداروں کو برسی کے موقع پر سیکورٹی اور ٹریفک نظام کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی اور ریونیو عملداروں کو پارکنگ ایریاز کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو نے کمشنر کو برسی کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر کمشنر نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش بھٹو جانے والی سڑکوں پر میڈیکل کیمپ اور مختلف سڑکوں پر موبائل میڈیکل سروس شروع کی جائے، جبکہ بنیادی ہیلتھ یونٹس اور ڈسپنسریوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے جہاں ماہر ڈاکٹروں اور عملے کے ساتھ ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے سیپکو حکام کو برسی کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی جبکہ میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ وہ مزار پر صفائی اور لائیٹنگ کو یقینی بنائیں اور فائر بریگیڈ کو ریڈی پوزیشن میں رکھیں، اس موقع پر پ پ پ رہنما اعجاز احمد لغاری نے کہا کہ اگلے سال برسی پر ایمبولینس دیر سے پھنچی تھی اس لیے ان کو پابند بنایا جائے کہ وہ ٹائیم پے پھنچائی جائیں، اسی کے ساتھ ساتھ صفائی، لائیٹنگ، واش رومز او ر پارکنگ کو 25 ڈسمبر تک مکمل کیا جائے تاکہ برسی میں آنے والے مہمانوں کسی قسم کی تکلیف درپیش نہ ہو، اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ ڈویژن نے مختلف محکموں کے سربراہان کو برسی کی تقریبات میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی ہدایات دیں، اجلاس میں ایس ایس پی لاڑکانہ، رینجرز حکام، ڈائریکٹر انفارمیشن، مختلف محکموں کے انجینئرز، اسسٹنٹ کمشنرز، مختارکار، ایکسین، ٹی ایم ایز، ٹیلی فون، سیپکو، صحت، تعلیم اور مختلف محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔