اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی آوازبنیں گے،ہمارے دورمیں لوڈ شیڈنگ کا نام ونشان تک نہ تھا، تحریک انصاف کے رہنما ہماری حکومت کے معاشی اعدادوشمارکواجاگرکریں ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں وترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں عمرسرفرازچیمہ، شاہ محمود قریشی، اسد عمراورڈاکٹریاسمین راشد کے علاوہ فوادچودھری، فرخ حبیب، شاہ فرمان اورعامرڈوگرسمیت دیگربھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک میں مہنگائی لوڈ شیڈنگ پربات چیت کی گئی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، حکومت نے عوام کواندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی آوازبنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دورمیں لوڈ شیڈنگ کا نام ونشان تک نہ تھا، ۔ انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے ہمارے عوام کودیے گئے ریلیف بھی ختم کردئیے،امپورٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔ سابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہماری حکومت کے معاشی اعدادوشمارکواجاگرکیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف ہماری حکومت کے اقدامات سےعوام کوآگاہ کریں، امپورٹڈ حکومت کا معاشی صورتحال کے حوالے سے جھوٹے پروپیگنڈہ کوعیاں کریں۔عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کواہم گائیڈ لائنزدیں۔