کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ کابینہ میں صوبائی وزراءاورمعاونین خصوصی کے محکموں میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم سید سردارشاہ سے آرکائیوکا محکمہ واپس لے کرقلمدان وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اورمسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن کودےدیا گیا ہے جبکہ صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو سے محکمہ کامرس کا قلمدان واپس لے کریہ قلمدان معاون خصوصی فرازعابد لاکھانی کو دے دیا گیاہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور فیاض بٹ سے مذہبی امورکا قلمدان واپس لیکر معاون خصوصی بچل شاہ کو دے دیا گیا ہے جبکہ عامر غفار لون کو ویلفیئر آف کشمیری پیپل کا محکمہ دے دیا گیاہے۔چیف سیکریٹری سندھ نے وزیر اعلی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔