کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ڈھائی کوسٹ گارڈ چورنگی کے ساتھ فیملی ویلفیئر سینٹر نامی فلاحی مرکز کے سامنے سڑک پر دوکانیں زیر تعمیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدارپر سرپرستی کا الزام تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ خود قبضہ مافیا کی مبینہ سرپرست بنی ہوئی ہے۔ کورنگی کے علاقے میں قائم فلاحی مرکز کے سامنے سروس روڈ پر تین دوکانوں پر تعمیراتی سرگرمی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (۲) نواز کلہوڑاور سیاسی پارٹی(ف) کے علاقائی عہدیدار کی مکمل آشیرباد حاصل ہے۔قبضہ مافیا نے سروس روڈ پر پودوں کی نرسری کی آڑ میں قبضہ کر رکھاہے جو کہ جرائم پیشہ آفراد کی آماجگاء بنا ہوا ہے۔نرسری میں پانی کا غیر قانونی کنکشن اور بجلی فلاحی مرکز سے چوری کی جا رہی ہے۔ کے ڈی اے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ادارہ ترقیات کراچی کے متعلقہ آفسران کوکارروائی کیلئےبھی بے بس کر رکھا ہے۔ سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے بیشتر احکامات دے چکی ہے تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنوٹوں کی چمک کے آگے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کے بجائے قبضہ مافیا کے مبینہ سرپرست بنے ہوئے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کورنگی علی زیدی اعلی حکام کو سب صحیح کا راگ آلاپ کر شہری حقوق کے علمبردار بنے ہوئے ہیں۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواز کلہوڑ سے واٹس اپ کے ذریعے موقف لینے کیلئے پیغام بھیجنے پر انہوں نے دفتر آجاو اور کیا گھر بلاوں کا پیغام بھیجاگیا۔یا درہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں بلدیاتی اور شہری انتظامیہ سمیت پولیس کی مبینہ ساز باز سےتجاوازت مافیا نے سڑک،فٹ پاتھ،گرین بیلٹ سمیت چپے چپے پرتجاوزات قائم کر رکھی ہیں جہاں سے ماہانہ لاکھوں روپے کی وصولی کی جاتی ہے ۔ادھر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات نے مکینوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں خصوصا دفتری چھٹی کے اوقات کے دوران بدترین ٹریفک جام اور حادثات کا شکار ہونا معمول بن گیا ہے۔شہری منٹوں کاسفرگھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں اورپیٹرول اور ڈیزل کا ضیاع معمول بن گیا ہے اور سڑکوں پر سفر کرنے والے آلودگی کا شکار ہو رہے ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی زیدی سے موقف کیلئے واٹس اپ پیغام بھیجا انہوں نے روایتی طور پرموقف دینے سے گریز کیا۔