کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی اورایم کیوایم کے درمیان آو مل کر آفیسر لگاتے ہیں کاسلسلہ شروع ہو گیا کراچی کے تین اضلاع میں ایم کیو ایم کے نامزد سرکاری افسران کےبطور ایڈمنسٹریٹر تقرر کرنے کا معاملہ پرایم کیو ایم کے نامزد افسران کی خدمات محکمہ بلدیات کے سپرد کردی گئیں ـ محکمہ سروسزوجنرل ایڈمنسٹریٹر کےافسران کے تبادلوں سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کردیاـ محکمہ محنت کے گریڈ 18کے افسرسیدشکیل احمد کی خدمات ایک سال کے لئے اور ورکرماڈل اسکول سائٹ حیدرآباد کے گریڈ 18 کے افسر محمدفاروق کی خدمات محکمہ بلدیات کے سپرد کر دیں گئیں ـ محکمہ محنت کے گریڈ 17کےافسرفرقان اطیب کی خدمت محکمہ بلدیات کےسپرد کر دی گئی ـ غیر سیاسی آفسران کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آو آفیسر لگاتے ہیں کا تسلسل ہے ـ