خضدار(نمائندہ خصوصی)
خضدار شہر میں یکے بعد دو دھماکے گنجان کاروباری مرکز عمر فاروق چوک پر پہلا دھماکا ہوا ہے جس کے بعد عوام جمع ہونے کے فوراً بعد دوسرا دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار موقعہ پر پہنچ گئے زخمی افراد کو ریسکیو کیا گیا
اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہےڈپٹی کمشنر خضدار اسپتال میں لائی گئی تمام زخمی افراد کو بہترین علاج معالجے کے لئے اسپتال میں موجود ہیں شہر بھر میں سیکورٹی الرٹ کردیا گیا ہے۔تحقیقاتی ادارے جائے واقعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں