اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے اسمبلیاں نہیں توڑتے، اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے،2018 کی ”سلیکشن“کے باوجود ہم جمہوریت کے تسلسل کی خاطر پارلیمنٹ میں بیٹھے تھے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ مدت پوری کرتی ہے تو جمہوریت مظبوط ہوتی ہے،جمہوریت کے تسلسل سے معیشت ترقی کرتی ہے ۔ وزیر قانون نے کہا کہ پارلیمنٹ کے تسلسل سے سیاسی استحکام آتا ہے، عوام کی ترقی کا عمل آگے بڑھتا ہے ۔ وزیر قانون نے کہاکہ سیاسی زلزلے اور آمرانہ آفٹرشاکس جاری رہیں تو معیشت مظبوط نہیں ہوتی، مہنگائی بے قابو ہو جاتی ہے ، معیشت کی بہتری کے لئے اسمبلیوں کا تسلسل ناگزیر ہے