لاڑکانہ(۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان ) 27 دسمبر 2022 کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو نے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچے اور برسی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لے کر مختلف حصوں کا دورہ کیا اور افسران کو ہدایات دیں کہ وہ برسی کے موقع پر بہترین انتظامات کریں تاکہ کسی قسم کی شکایت نہ ہو، انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو جلسہ عام ہوگا جس میں اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی، ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ دی گئی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دیں تاکہ ورسی میں شریک افراد کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو ملک کے کونے کونے سے لاکھوں لوگ شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے آتے ہیں، اس لیے انہوں نے محکمہ صحت اور میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ صفائی، روشنی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے انتظام کے لیے بھی مناسب انتظامات کیے جائیں تاکہ واپسی کے دوران کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے اور عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مزار کے اندر اور باہر میڈیکل کیمپس میڈیسن، ڈاکٹرز اور ایمبولینسز کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں ضرورت کے وقت استعمال میں لایا جا سکے، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ روڈز کے افسران کو ہدایت کی کہ سائن بورڈ، کار پارکنگ اور روڈ ویز کے باقی ماندہ کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ورسی میں آنے والے مہمانوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو اور ضلع کے تمام افسران نے شرکت کی۔