لاڑکانہ(رپورٹ محمد عاشق پٹھان) ڈائریکٹر ایف آئی اے حیدرآباد زون عبدالحمید بھٹو نے ایف آئی اے سرکل لاڑکانہ میں سرکل میں درج انکوائریوں اور مقدمات کی کارکردگی اور پیشرفت کے جائزہ کے حوالے سے ایک کرائم میٹنگ کی جس میں ایف آئی اے لاڑکانہ سرکل انچارج مسعود احمد شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور تمام انویسٹیگیشن افسران نے شرکت کی، میٹنگ میں زیر التوا انکوائریز اور مقدمات کے امور پر بحث کیا گیا، اس موقع پر سرکل انچارج نے ڈائریکٹر کو سرکل میں نئے انکوائریز اور مقدمات اور پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی تفصیلی گفتگو کے بعد ڈائریکٹر نے تمام افسران کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون سے بالاتر تصور نہ کیا جائے اور زیر التواء انکوائریز اور مقدمات کو میرٹ پر نمٹانے کو یقینی بنائیں، ڈائریکٹر نے سرکل انچارج کو ہدایت کی کہ وہ تمام انکوائریز اور مقدمات، افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کی سختی سے نگرانی کریں، مزید برآں،سرکل انچارج کی طرف سے ڈائریکٹر کو لاڑکانہ سرکل میں ہائی پروفائل مقدمات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پر زور دیا اور افسران کو ہر معاملے میں میرٹ پر عمل کرنے کی ہدایت کی، علاوہ ازیں، ڈائریکٹر نے سرکل میں اچھی کارکرگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔