کراچی(نمائندہ خصوصی)
الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا
الیکشن کمیشن سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کوخط لکھ کر افسران کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کے خط کے متن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےشیڈول کا اعلان ہوچکا ہے اور شیڈول کے اعلان کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جاسکتی۔خط میں کہا گیا ہے کہ 14 دسمبر کو بلدیہ عظمیٰ نے چار افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کی، ٹرانسفر ہونے والوں میں 19 گریڈ کے تین اور 18 گریڈ کا ایک افسر شامل ہے اور چاروں افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ خلاف ضابطہ ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے تک ٹرانسفر پوسٹنگ روکی جائے۔خیال رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں