پسنی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی کے علاقے کپر (بلوچستان) سے بھار ی مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈنے متعلقہ یونٹ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت اور سر چ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کیے ان احکامات کو بروئے کار لاتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر پسنی نے کپر کے علاقے میں آپریشن پلان کیا۔دوران آپریشن پہاڑوں میں چھپائی گئی 935 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 80کلو گرام کرسٹل برآمد ہوئی جو کہ سمندر کے ذریعے بیرونی ملک اسمگل ہونا تھا۔ جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباََ 50.3875 ملین روپے کے لگ بھگ ہے ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس اعلی کارکردگی کو سراہا ۔
واضح رہے پاکستا ن کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔