کوئٹہ(نمائندہ خصوصی ) کسٹم انٹیلیجنس کی جلوگیر کے علاقے میں منشیات کے خلاف کاروائی۔ 5من اعلی کوالٹی کی چرس برآمد، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی چوہدری محمد جاوید کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت22 کروڑ روپے بنتی ۔اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سخت پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس جناب فیض احمد کی واضح ہدایات کے بعد
ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ چودھری محمد جاوید کو مستند اطلاع ملنے پر۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس فہد بشیر ، انسپکٹر حمید حبیب۔ انسپکٹر محمد نصراللہ اور اسٹاف کو کاروائی ترتیب دینےکا حکم دیا گیا
۔۔اطلاع تھی کہ ایک کار بارڈر کی طرف سے اندرون ملک پنجاب بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر ے گا۔ جس پر جلو گیر کے مقام پر عملے نے سخت نگرانی رکھی۔ سخت کوششوں کے بعد ایک ہونڈا کار رجسٹریشن نمبر 880 ANL کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور کسٹمز انٹیلی جنس اسٹاف کو دیکھ کر گھبرا گئے اور گاڑی بھگانے کی کوشش کی کچھ اگے جاکر گاڑی چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ کار کی مکمل تلاشی کے بعد کار کے خفیہ خانوں سے 200 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کیا گیا ۔ برآمد کی گئی چرس کی بین القوامی مارکیٹ میں قیمت 22 کروڑ روپے بنتی ہے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔