اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانیت سوز اور دل دہلا دینے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 8 برس بیت گئے لیکن اس سانحے کو یاد کرکے قوم کا غم آج بھی تازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا۔پاکستانی مسلح افواج اور سول سیکورٹی اداروں نے اس سانحہ میں ملوث دہشت گردوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے،کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور پاکستانی حکومت اور قوم شہدا کے والدین کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہیدوں کی لازوال قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔