لاہور (نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی موجود تھے ۔ صدرِ مملکت اور وزیراعلی پنجاب نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صدرِ مملکت کے اعزاز میں ظہرانہ بھی گیا ۔