لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) لاڑکانہ کے قریب رشید وگن تھانے کی حدود عمرانی لاڑو کے قریب دادو سے خیر محمد آریجا جانے والی موٹر وے پولیس کی وین موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں موٹروے پولیس کے 11 افسران انسپکٹر ذوالفقار علی چانڈیو، انسپکٹر ریاض علی بروہی، سب انسپکٹر ندیم خان یوسفزئی، سب انسپکٹر رانا مزمل، سب انسپکٹر ندیم بھٹی، سب انسپکٹر تنویر احمد، سب انسپکٹر طارق مسعود، سب انسپکٹر نوید علی ڈیرو، ہیڈ کانسٹیبل اسد اللہ مغل اور نائب قاصد غلام سرور سمیت دیگر شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی تھانہ رشید وگن تھانہ کی پولیس اور علاقہ مکینوں نے پہنچے کر زخمیوں کو وین سے نکال کر فوری طور پر چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات داخل کرودیا جہاں سب انسپکٹر رانا مزمل سمیت تین افسران کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹروے پولیس کے زخمی افسران کا تعلق موٹروے پولیس دادو بیٹ سے ہے جو موٹروے پولیس کی سالانہ فائرنگ رینج میں شرکت کے لیے سرکاری وین میں خیر محمد آریجا جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں، دوسری جانب چار زخمی افسران کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔