کراچی ( کامرس رپورٹر ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نومبر 2022 میں ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2022 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.1 ارب ڈالر آئے جبکہ گزشتہ ماہ اکتوبر کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 4.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق نومبر2022 کے دوران ترسیلات زر پچھلےسال نومبر کے مقابلے 14.3 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی تا نومبر 2022 کے دوران مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر آئے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ترسیلات زر 9.6 فیصد کم ہوگئیں۔واضح رہے کہ نومبر 2022 میں ترسیلات زر سب سے زیادہ سعودی عرب سے 498 ملین ڈالر آئے تھے جبکہ متحدہ عرب امارات سے 377.8 ملین ڈالر، برطانیہ سے 299.1 ملین ڈالر آئے۔
اسی طرح نومبر 2022 میں امریکا سے 229.4 ملین ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر آئے تھے۔