لاڑکانہ (محمد عاشق پٹھان) لاڑکانہ ڈویژن کے چار اضلاع کے ضلع الیکشن کمشنرز کی پریس کانفرنس آئیندہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے غیر حتمی انتخابی فہرستین تمام اضلاع کے اعلانیہ ڈسپلے سینٹرز پر مہیا کر دی گئیں ہیں شہری اپنے ووٹ کے اندراج، اعتراضات اور درستگی کے حوالے سے متعلقہ ڈسپلے سینٹرز پر رابطہ کرسکتے ہیں تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ ضلع کے الیکشن کمشنر کنور شجاعت، ضلع شکارپور سے ضلع سید عامر شاہ، ضلع جیکب آباد سے زاہد بھٹو، ضلع کندھکوٹ کشمور سے محمد حنیف نے لاڑکانہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل 26 جون کو پایائے تکمیل تک پہنچے گا تاہم چیف الیکشن کمشنر پاکستان محمد جلال سکندر سلطان راجہ کی ہدایات پر سندھ میں جاری بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ آئیندہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ووٹرز کی غیر حتمی فہرستیں بھی تمام اضلاع کے اعلانیہ ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کی گئی ہیں متعلقہ ووٹرز اپنے ووٹس کے اندراج، درستگی، حزف اور جانچ پڑتال کے حوالے سے ڈسپلے سینٹرز پر موجود فارم 15، 16 اور 17 کو استعمال کر سکتے ہیں اور تمام متعلقہ شکایات پر متعلقہ علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سنوائی کریں گے کنور شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ یہ ووٹرز فہرستوں میں ممکنہ درستگی کے حوالے سے انتہائی اہم عمل ہے جو کہ 19 جون تک جاری رہے گا، ڈسپلے سینٹرز کی تعداد کے حوالے سے متعلقہ الیکشن کمشنرز کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں 153 ڈسپلے سینٹرز بنا کر ووٹر لسٹیں فراہم کی گئیں ہیں، اسی طرح شکارپور میں 99، جیکب آباد میں 87 کندھکوٹ کشمور میں 97 ڈسپلے سینٹرز ہیں اور ووٹرز اپنے متعلقہ فارمز کو بھر کر ڈسپلے سینٹر پر جمع کرواسکتے ہیں جس کی سنوائی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے اور ڈسپلے سینٹرز کی لوکیشن کے بارے میں 8300 پر ایس ایم ایس کر کے مدد حاصل کی جاسکتی جبکہ اکیکشن کمیشن پاکستان کی ویب سائیٹ پر بھی تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں الیکشن کمشنرز کا مزید کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر ووٹرز کی شکایات سامنے آئیں کہ ان کا ووٹ دوسری جگہ تبدیل ہوا ہے
بلدیاتی الیکشن کے اعلان کے بعد اب ووٹر لسٹ تبدیل نہیں ہو سکتی،
ڈسپلے سینٹرز پر موجود غیر حتمی ووٹر لسٹوں کی تبدیلی آئندہ جنرل الیکشن کے لیے کی جا رہی ہیں، ان کا اطلاق بلدیاتی الیکشن پر نہیں ہوگا۔