کراچی/ٹنڈو محمد خان(نمائیندہ خصوصی ) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کی جانب سے 80 کلو میٹر دو رویہ سڑک کی منظوری کا اعلان کیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری اور پی جی اے چیف سید نوید قمر نے اپنے حلقہ انتخاب میں ایک جلسہ عام سے خطاب میں ٹنڈو محمد خان سے سجاول براستہ بلڑی شاہ کریم اور حیدرآباد سے ٹنڈو غلام علی تک 80 کلومیٹر دو رویہ کیریج وے کی منظوری کا اعلان کیا۔ یہ 80 کلومیٹر دو رویہ کیریج وے حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ شعبہ کے ذریعے ہفتوں میں شروع کر دیا جائیگا-وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے بے نظیر بھٹو کی یاد میں منعقد جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ جس شخص کے لیے لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں اس نے عوام اور جمہوریت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پارٹی کی باگ دوڑ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد بلاول بھٹو پاکستان کے بہترین وزیر خارجہ ثابت ہو رہے ہیں۔ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر، ایم پی اے امداد علی پتافی، ایم پی اے اعجازالحق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جاوید نایاب لغاری، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر سرفراز راجڑ پی پی پی ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ہنگورجو، ایم پی اے عبدالکریم سومرو، جنرل سیکریٹری پی پی پی ٹنڈو محمد خان خرم کریم سومرو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔