کراچی (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اور نئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات کی کہ جرائم پرکنٹرول کرنے کیلئے پہلے سے بنائی گئی حکمت عملی پر سختی سے عمل کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علائقوں میں پیٹرولنگ کو بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو اسٹریٹ کرائم میں ملوث کرمنلز کے خلاف آپریشن کو فوری تیز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو دن کے اندر اسٹریٹ کرائم کے خلاف کئے گئے آپریشن کی تفصیلات دی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کئے جانے والے آپریشن سے متعلق میڈیا کو اآگاہ بھی کیا جائے۔