خیبر( نمائندہ خصوصی) پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم پر کسٹم نے 2 مختلف کارروائیوں میں ہزاروں امریکی ڈالر افغانستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔کلکٹر کسٹم کے مطابق طورخم پر ایک کارروائی میں افغانستان جانے والے مسافر سے 10 ہزار امریکی ڈالر برآمدکرکے اسےگرفتار کرلیا گیا۔دوسری کارروائی میں کسٹم اہلکاروں نے افغانستان جانے والی ایک خاتون مسافر سے 5 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے