کراچی ( بیورو رپورٹ) سندھ حکومت کا بڑا ایکشن سرکاری ملازمت کے ساتھ صحافت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کے ایم سی ، ڈی ایم سی ، کے ڈی اے ، واٹر بورڈ اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کی جانچ پڑتال کا آغاز کر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق ایسے افراد جو کہ سرکاری ملازمت کے ساتھ صحافت بھی کر رہے ہیں اور سرکاری افسران کو بلیک میل بھی کر رہے ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے ساتھ تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے نام ، ولدیت اور آئی ڈی کارڈ کے ذریعے لسٹیں تیار کی جارہی ہیں جلد مقدمات درج کیے جائیں گے