لاہور(بیورورپورٹ )
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر احسان صادق کے حکم پر جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں جوئے خانوں، منشیات فروشوں اور جسم فروشی کے اڈے چلانے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے مختلف جگہوں پر کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے منشیات فروشوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ پولیس کے معیار میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تھانہ کلچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹاؤٹ مافیاز کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں،663 ٹاوٹ مافیاز کی فہرستیں جنوبی پنجاب کے تمام تھانوں کو بھجوا دی ہیں اور ٹاؤٹوں کے تھانہ میں داخلہ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ایڈیشنل آئی جی نے کہا پولیس افسران و ملازمان جو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث اور ٹاؤٹوں کے ساتھ رابطہ میں پائے گئے ان کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ کہ پولیس سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے اور معاشرے کا امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کا قلعہ قمع کرنے کے لیے دن رات میدان عمل میں ہے جنوبی پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور معاشرے کے گندے عناصر کا خاتمہ کرنے کے لیے پولیس تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔
ڈاکٹر احسان صادق نے مزید کہا کہ ملتان میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی گھٹیا عناصر کو پھڑکنے نہیں دیا جائے گا اور اس اہم ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لیے پولیس نے سخت آپریشن کر نا ہو گا