کراچی(بیورو رپورٹ ) اگلے 3 روز کے دوران دن کے وقت شہر کا موسم خشک جبکہ راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں غیر فعال رہے گی اور کراچی بلوچستان کی شمال مشرقی ہواو¿ں کے زیر اثر رہے گا۔محمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 15 سے 17 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔