اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) او آئی سی میں ترکی کے نمائندہ مہمت میٹن ایکر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا دورہ کر کے مجھے واقعی خوشی ہوئی ہے، او آئی سی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی حمایت کرتی رہی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ہم یہاں اوآئی سی رابطہ گروپ کے وفد کے حصہ کے طور پر موجود ہیں، او آئی سی شروع سے ہی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انتہائی حساس رہی ہے، انہوں نے کہا کہ او آئی سی فریقین کے درمیان بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی حمایت کرتی رہی ہے، مہم یہاں او آئی سی کے رابطہ گروپ کے طور پر آزاد کشمیر کا دورہ کرنے اور سرحد، کنٹرول لائن کو عبور کرنے والے لوگوں سے بات چیت کرنے کے لیے موجود ہیں،مہم تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے آزاد کشمیر کے معززین سے بات چیت کریں گے، آزاد کشمیر کا دورہ کر کے مجھے واقعی خوشی ہوئی ہے۔