اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی سمیت چار فارم ہاﺅسز سیل کر دیئے۔غیرقانونی تعمیرات پرمتعدد مرتبہ جاری کئے گئے سی ڈی اے کے شوکازنوٹسز پرعملدرآمد نہ کرنے اورسی ڈی اے کیخلاف عدالت سے حاصل کئے گئے حکم امتناعی کے خارج ہونے پرپی ٹی آئی کے سینیٹراعظم سواتی کے فارم ہاﺅس نمبر 71سمیت 4 فارم ہاﺅسز نمبر 34، 35اور 13کوسیل کردیا جبکہ مجموعی طور پر70فارم ہاﺅسز کے مالکان کو غیرقانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر شوکازنوٹسز جاری کردئیے۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق مذکورہ چاروں فارم ہاﺅسز کو غیرقانونی طور پر تہہ خانہ تعمیر کرنے اور شیڈز سمیت دیگر خلاف ورزیاں کر کے تعمیرات کرنے پر پچھلے 6برسوں میں 4مرتبہ نوٹسز جاری کئے گئے لیکن فارم ہاﺅسز کے مالکان نے قوانین پر عملدرآمد نہ کیا جس پر انہیں سولہ نومبر کوحتمی شوکازنوٹس جاری کیا گیا تھا۔