اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت عار ف علوی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کےلئے کردار ادا کرے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے عالمی منشورکی یاد دلاتا ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان کا آئین اسی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ اپنے فرائض نہ بھولے اور اپنے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا تھا۔