لاڑکانہ(محمد عاشق پٹھان سے)لاڑکانہ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو قمبر میں جوڈیشل مجسٹریٹ ائینڈ سول جج کے سامنے پیش کر دیا گیا، عدالت نے اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تفصیلات کے مطابق قمبر شھدادکوٹ کے تھانہ نصیرآباد پولیس کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کو قمبر میں سول جج ائینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تاہم قمبر پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے جوڈیشل میجسٹریٹ کی جانب سے اعظم سواتی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا اس موقع پر پولیس کی جانب سے قمبر عدالت کے گرد سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی تھی، میڈیا کو تصاویر اور فٹیجز بنانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور تحریک انصاف کے وکلاء بھی عدالت کے باہر موجود رہے قمبر پولیس کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کو چنگچی رکشہ پر عدالت میں لایا گیا جبکہ سینیٹر اعظم سواتی کی آزادی کے لئے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا۔