کراچی ( نمائندہ خصوصی
کے پی ٹی کی جانب سے عالمی ماحولیات کا دن اور عالمی سمندری دن کو سمندری ساحل کی صفائ کی کمپین سی ویو پر چلا کر منایا گیا۔بحریہ یونیورسٹی اور کے پی ٹی سکولوں کے طلباء و طالبات کی شمولیت اور کے پی ٹی کے جینیٹوریل اسٹاف کی موجودگی میں سمندری ساحل کی صفائ مہم کا آغاز ہوا۔کے پی ٹی چیرمین سیدین زیدی نے اس موقع پر صدارت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ہمیں بچوں کے درمیان صفائ سے متعلق آگہی فراہم کرنی ہے کیوں کہ یہ ہمارا مستقبل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ماحول کو صاف اور سرسبز بنانا ہے یہاں تک کہ ہمیں سمندری ساحلوں کا بھی خیال یکجا ہو کر کرنا ہوگا۔
منسٹری سے آفیشلز – جاوید اقبال، ایس او کے پی ٹی وزارت بحری امور، ایم اصغر گوندل، ڈپٹی سیکٹری ایڈمن اور پورٹ اور افضا ڈار، آفیسر تعلقات عامہ وزارت بحری امور نے بھی اس موقع پر شرکت کی اور چیرمین کے پی ٹی کے ساتھ ساحل سمندر کی صفائ مہم میں حصہ لیا۔