لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی خصوصا پنجاب کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی امور کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔