کراچی (نمائندہ خصوصی )پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی واضح کرتی ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث برٹش ایئرویز کی پروازیں معطل کرنے سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں غلط ہیں۔ برٹش ایئرویز کے اسٹیشن منیجر نے مینیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ منیجر کو ٹیلی فون پر آگاہ کیا کہ اسلام آباد کے لیے پروازیں 15 جون تک جاری رہیں گی۔ تاہم آپریشنل وجوہات کی بنا پر، برٹش ایئرویز نے 15 سے 30 جون 2022 تک اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ پروازوں کی معطلی صرف برٹش ایئرویز کی آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے۔
اس کے علاوہ پی سی اے اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایوی ایشن فیول فراہم کرنے والے سے بھی رپورٹ لی ہے جس نے تصدیق کی ہے کہ ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے اور فیول اسٹوریج ٹینک بھرے ہوئے ہیں۔ برٹش ایئرویز جلد ہی اس حوالے سے وضاحت جاری کرے گی۔ اسلام آباد میں برٹش ایئرویز کی مقامی انتظامیہ مینیجر اسللام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ رابطہ میں ہے۔